Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین الیکشن کمیشن؛ چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

توہین الیکشن کمیشن؛ چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
الیکشن کمیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔

اسد عمر کی جانب سے معاون وکیل عمائمہ منصور الیکشن کمیشن پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

اسد عمر کی معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کیس سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ انور منصور میڈیکل چیک اپ کیلئے چھٹیوں پر ہیں، اسد عمر بھی میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اس طرح تو ہر مرتبہ سماعت ملتوی نہیں کرسکتے، اس طرح تو کیس ختم ہی نہیں ہوگا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر