Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی

Now Reading:

توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی
توشہ خانہ کیس

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت میں ہماری چار مختلف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ تو آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، سپریم کورٹ نے اگر تمام کیسز یکجا کر کے سننے کا کہہ دیا پھر تو ٹھیک ہے اگر سپریم کورٹ نے نہیں کہا تو پھر میں یکجا کرنے کا آرڈر کر دوں گا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بک پوسٹ کا ایشو ہے، فیس بک پوسٹ پر ٹرائل کورٹ کے جج کا کیا موقف ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جج صاحب نے کہا کہ فیس بک میری ہے لیکن پوسٹ میری نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دیدی ہے، جج صاحب نے اپنے تحریری حکمنامہ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میرے پاس تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر جج ہمایوں دلاور کی طرف سے کچھ نہیں آیا، کل تک تو ایسی کوئی چیز نہیں تھی آج آ گئی ہو تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔

عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا آرڈر آج آنے کا امکان ہے؟ ڈائریکشنز دی گئی ہوں تو ہائیکورٹ کو بھی آفیشلی آرڈر بھیجا جاتا ہے۔

خواجہ حارث نے اپنے موقف میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تو کہا ہے کہ آج ہیش نہ ہوئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو جائیں گے، وہ تو ہمیں ہر تاریخ پر کہتے ہیں کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دینگے، اس معاملے کو بھی دیکھ لیں اور کچھ آبزرو کر دیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ قانون کے مطابق درخواستوں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، جو ایک شک پیدا ہوا ہے اسے سن کر فیصلہ کر لیا جائے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے اپنے موقف میں کہا کہ اس عدالت نے دو ماہ تک اسٹے دیا رکھا، ان کا حق ہے کسی بھی فورم پر جا سکتے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں گواہوں کے بیانات، جرح ہوئی، ٹرائل حتمی مرحلے میں ہے جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوتا ٹرائل پر حکم امتناعی دیا جائے۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر