
پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت اور پرویز الہی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کی مقدمات اورانکوائریوں کی تفصیلات کیلئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہورہائی کورٹ میں چوہدری پرویزالہٰی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13جولائی کوجواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
چوہدری پرویز الہی کےوکیل عامر سعید راں نےدلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت بننے کے بعد سے درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن کے کئی بے بنیاد کیسز سے ڈسچارج اور ضمانت منظور ہوچکی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد نامعلوم کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ سرکاری ادارے درخواست گزار کیخلاف درج کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے۔
وکیل پرویز الٰہی نے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی آرز کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ گرفتار کرنے سے پہلے چارج بتایا جائے، ایف آئی آر کی کاپی دی جائے۔ درخواست گزار کا دل کا ٹیسٹ کروایا جائے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزارکو اپنے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، جیل حکام کو بکتربند گاڑی کی بجائے ہوا دار گاڑی میں عدالت ہیشی کا حکم دے اورعدالت حکام کو نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارعام شہری ہے مگریہ چھوٹے چھوٹے مسئلے کے لئے عدالتوں میں آ جاتے ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ بے مقصد پٹیشن دائر کرکے عدالتوں پر مزید بوجھ ڈالتے ہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News