چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت ناسازی کے باعث آج بھی عدالت نہیں آئے، جس کے باعث توشہ خانہ کیس سمیت دیگر تمام کیسز کی کازلسٹ کینسل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔
مقدمے کی تفصیلات
خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کو کیس واپس بھیجنے اور 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے ان پر دوران حراست فرد جرم عائد کی تھی، ہائی کورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے، الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
