آغاسراج درانی ودیگرکیخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکےریفرنس میں تفتیشی افسرکوشوکاز
احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی 3 بیٹیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی بیٹیوں کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے آغا سراج درانی کی تین بیٹیوں سارا، سونیا اور شاہانہ کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی بیٹیوں کو ایک ماہ میں بیرون ملک سے وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کزن کی 22 جولائی کو امریکہ میں شادی ہے، کزن کی شادی تقریب میں شرکت کرنی ہے اس لئے امریکہ جانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس میں اہل خانہ بطور شریک ملزمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
