پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کی گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد اور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس امجد رفیق نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پرویزالہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے درخواست کل سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ ہائیکورٹ چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیا، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے، رٹ پٹیشن کی صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے اعتراض ختم کرنے پر کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض قانونی ہے، جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ آپ جوڈیشل سائیڈ پر اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست اپنے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں نگران حکومت پنجاب، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی کو فریق بنایا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
