Advertisement
Advertisement
Advertisement

جناح ہاؤس حملہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

جناح ہاؤس حملہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
چیئرمین پی ٹی آئی

جناح ہاؤس حملہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر کیس میں کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ایک پیشی کیلئے استنثیٰ کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل آج دائر کررہے ہیں، سزا ایک ہفتے تک معطل ہو جانے کی امید ہے۔

وکیل درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جلد اپنی آزادی کو انجوائے کرینگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدگی کے ساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ اپیل کی سماعت کے لیے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پرامید کیوں ہیں۔

Advertisement

وکیل برہان معظم ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپکی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں حالات و واقعات ایسے ہیں وہ پیش نہیں ہوسکتے، آپ درخواست گزار کے پروٹیکشن آرڈر جاری کردیں، جس پر فاضل جج نے سوال کیا کہ اس پر سرکار کیا کہتی ہے؟

اسپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اس قانون بڑا صاف ہے آپ انکی ضمانتیں مسترد کریں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں میں پیشی کیلئے استنثیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر