Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی

Now Reading:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار علی درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے کی جانب سے وکیل بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے موقف میں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن دس جون 2022 میں پارٹی کے آئین کے مطابق ہوئے، الیکشن کے بعد یکم اگست 2022 کو پارٹی آئین میں ترمیم کی گئی، نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ ہم نے پارٹی الیکشن ترمیم سے پہلے کروا دیے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ آپ نے پارٹی کے الیکشن 2019 کے آئین کے تحت کروائے، جواب میں وکیل علی ظفر نے کہا کہ جی بلکل، ہم نے 2019 کے آئین کے تحت الیکشن کروائے، ہمارے چیف الیکشن کمیشن نے زبانی کہا کہ ہم 2019 والی ترمیم واپس لے رہے ہیں۔

رکن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے آرڈر میں آ گیا کہ 2019 کی ترمیم واپس لی گئی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ جی بلکل آپ کے آرڈر میں آیا جو بلکل خلط تھا ہم 2022 والی ترمیم واپس لے رہے تھے ہمارے وکیل سے غلطی ہوئی تھی۔

Advertisement

رکن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اگر ترمیم کی ہے تو پھر ترمیم کے بعد الیکشن کروائیں ناں، آپ کو نوٹس یہ بھی کیا ہے کہ آپ نے پارٹی کا پورا آئین ہی تبدیل کر دیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ انور منصور صاحب سے غلطی ہوئی ہے وہ اس پر بیان حلفی دیں گے۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے زبانی دوسری ترمیم واپس لینے کی بات کی، معزز بینچ نے غلط فہمی کی بنیاد پر زبانی کی گئی بات کو حکم نامے کا حصہ بنایا۔

ممبر کمیشن جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آپ حکم نامہ ملنے کے باوجود کیوں خاموش رہے، کیا آپ کو معلوم نہیں تھا، جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا اس لیے ردعمل نہیں دیا۔

ممبر کمیشن جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ دو اگست کو آپ کو نوٹس ملا تو جواب کیوں نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اسی نوٹس کا جواب دینے ہی آئے ہیں۔

ممبر کمیشن احسن بھروانہ نے ریمارکس دیے کہ نوٹس اس بات پر دیا کہ جو پارٹی آئین میں ترامیم ہوئیں وہ نہیں کرسکتے تھے۔

ممبر کمیشن نثار درانی نے استفسار کیا کہ آپ کو جو غلط فہمی ہوئی اس کا جواب جمع کرا دیں۔

Advertisement

اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں الیکشن کرانے کا طریقہ کار ہی تبدیل کردیا، اس کیس کا بغور جائزہ  لینے کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر