Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

Now Reading:

توشہ خانہ کیس؛ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی
توشہ خانہ کا معاملہ

توشہ خانہ کیس؛ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نیا قانون توثیق کیلئے صدر پاکستان کے پاس ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون بے شک نیا بن جائے ہائیکورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں، عوامی ملکیت کے حامل تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے، تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ایسا ممکن نہیں کہ صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں۔

دوارن سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے۔

Advertisement

وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی پیروی کرنے یا نہ کرنے پر وقت مانگ لیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید نے حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کی جس کے بعد کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی اور وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رولز پر نہ جائیں توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہوچکی ہے، رولز کی بات کرینگے تو سوال اٹھائیں گے کہ کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر