چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع
بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں
براہ راست دیکھیں:https://t.co/WomWlCmUIR #BOLNews #BushraBibi pic.twitter.com/UPnFYkcCCl— BOL Network (@BOLNETWORK) August 25, 2023
بشریٰ بی بی نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی سے بائیس اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔
انہوں نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اس جدوجہد، ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے، دوران قید ان کا وزن بھی کم ہوا ہے، ستر سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
