خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت چھوڑ دی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت چھوڑ دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے تحفظات کے بعد خواجہ حارث نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث پیش نہیں ہونگے۔
اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہونگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ پر اعتراض اٹھانے کا مشورہ دے رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
