
مونس الہٰی کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی
پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کے کیس میں مونس الہیٰ کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔
نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الہیٰ کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مونس الہیٰ نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں، انہوں نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی ۔
نیب کی انکوائری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مونس الہیٰ نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی اور خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مونس الہیٰ نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا، انہوں نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔
رپورٹ میں قراردیا گیا ہے کہ مونس الہیٰ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نیب کی تحویل میں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News