Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ؛ ترمیمی ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ؛ ترمیمی ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ

توشہ خانہ کیس؛ الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

لاہور ہائی کورٹ نے ترمیمی ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار محمد مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفیسشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ ماورائے آئین ہے۔ ایکٹ کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر آئینی اختیارات دے دیے گئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر کاکوئی قانون بھی خفیہ ایجنسیوں کو کسی شخص کو گرفتار کرنے کااختیار نہیں دیتے۔ اس قانون کے تحت پولیس یاقانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی شہری کےگھر بلاوارنٹ داخل ہوسکتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ نئے قانون کے تحت گرفتار فرد کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا لازم نہیں۔ آئین کا آرٹیکل چار تا 19اے شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آفیشنل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق دو، چاراور گیارہ کو ماورائے آئین قراردیتے ہوئے کالعدم کرے اور عدالتی فیصلہ آنے تک قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، اب کرنے والے دفاع میں بنیادی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اس پٹیشن میں کیا ایمرجنسی تھی جو چھٹیوں میں دائر کی گئی۔ وہ مجھے یا آپ کو کیوں اندر نہیں رکھتے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے مزید کہا کہ جنہوں نے کچھ کیا ہے تو ان کےخلاف پی کارروائی ہورہی ہوگی، یہ میرا اور آپ کا گھر ہے کرنے والوں نے اپنے گھر کے ساتھ کیا کیا ہے، جو کچھ ہوا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

عدالت نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ترمیمی ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر