
احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف کرپشن کیس کی درخواست پر 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق آئندہ سماعت 12 اگست کو تفتیشی افسر ملزم سے کی تفتیشی رپورٹ عدالت پیش کرے۔ پرویز الہیٰ کے کچھ شریک ملزمان نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ میں ہیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق پرویز الہیٰ کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا۔ نیب کے مطابق پرویز الہٰی نے ترقیاتی منصوبوں کو ٹھیکے داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے منظوری دی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزم پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کے دوران علاج معالجے اور اہلیہ سے میٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News