
سائفر کیس؛ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع
سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد عمر کے خلاف سائفر کیس سے متعلق سماعت کی۔ اسد عمر وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اسی روز پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی گرفتاری کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔
بعدازاں سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 2 دن مزید جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News