Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست خارج

Now Reading:

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست خارج
چوہدری پرویز الٰہی

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پرویز الہیٰ کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکم دیا کہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، اگر کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو وہ معاملہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہے۔

جسٹس جہانگیری نے کہا کہ پرویز الہیٰ تو گاڑی میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، جب انہیں رہا کر دیا گیا تو ہمارے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟

وکیل سردار عبدالرزاق نے اپنے موقف میں کہا کہ اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کے لیے دوبارہ گرفتار کیا گیا، پرویز الہیٰ کو پولیس لائنز میں رکھا گیا تھا، گیٹ پر اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی اور سادہ لباس والے کھڑے تھے۔

Advertisement

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ پرویز الہیٰ کا متعلقہ کورٹ نے اب ریمانڈ بھی دے دیا ہے، اب تو ایڈووکیٹ جنرل کی اسٹیٹمنٹ بھی آ گئی ہے، ہم نے تو دوسری سائیڈ کو نوٹس کئے بغیر تھری ایم او آرڈر معطل کر دیا تھا، ابھی وہ کیس چل رہا ہے، ڈی سی اسلام آباد کو منگل کے لیے نوٹس کر رکھا ہے، اگر پرویز الہیٰ کو رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی نے دوبارہ گرفتاری کے بعد آئی جی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر