Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

Now Reading:

سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد
سانحہ بلدیہ فیکٹری

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس؛ پولیس اور نادرا کی رپورٹ پیش

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چڑیا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

تفصلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے پر سرکار اور ملزمان کی اپیلوں پر  محفوظ فیصلہ سنادیا۔

اپیلیٹ بینچ نے 29 اگست کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 2020 میں دو ملزمان کو سزا موت اور 4 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور فیکٹری ملازم ملزم شاہ رخ، فضل، ارشد محمود اور علی محمد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

عدالت نے ملزمان ایم کیوایم رؤف صدیقی، عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کو عدم شواہد پر بری کردیا اور ان ملزمان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں مسترد کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2012 علی انٹرپرائز بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی سے 260 سے زائد افراد جل کر جاں بحق 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر