Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

Now Reading:

قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فرخ ملک کو اپنا ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کردیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری کیخلاف شکایت مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر 4 ججز کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

دائر کی گئی درخواست کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے، انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے۔

شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے اور اپنی رائے کیخلاف وکلاء کے دلائل بھی توجہ اور صبرسے نہیں سنتے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، ڈیل کے نتیجے میں پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیا گیا اور ڈیل کے نتیجے میں ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔

Advertisement

دائر کی گئی درخواست کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں رشتے دار بھرتی کرائے، جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا، دونوں ججز نے اثر رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرتے ہوئے ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر