 
                                                                              اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔
وکیل عبدالرازق کی جانب سے پرویز الہیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی۔
بعد ازاں عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 