
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فرخ ملک کو اپنا ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کردیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ پہنچنے پر اسٹاف کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا، سپریم کورٹ رجسٹرار نے چیف جسٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پولیس کو اپنی ذمہ دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس استقبال کی توقع نہیم تھا، آپ کا شکریہ آپ سے تفصیلی ملاقات کرونگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے ایک گزارش ہے، یہ سپریم کورٹ ہے، سائلین یہاں اپنی مسائل لیکر آتے ہیں، سائیلین کیساتھ ایسا سلوک رکھیں جیسا ایک میزبان اپنے مہمان سے کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس کا حلف لیا تھا اور آج ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فُل کورٹ سماعت کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News