
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ بلوچستان 2019 سے 2046 تک کے لیے کیٹگری ون کی رہائش گاہ الاٹ ہوئی جو گریڈ 21اور22 کے افسران کیلئے مختص ہے۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں؟ 33، 34 سال عمر کا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے؟ یکم ستمبر کو عدالت نے رازق سنجرانی کو فریق بنا کر نوٹس جاری کیا مگر کوئی جواب داخل نہ کرایا گیا۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے اور توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع ہی نہیں کرایا، دائرہ اختیار کا تعین کرنا عدالت کا کام ہے، کسی فریق کا نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ اقربہ پروری کے تاثر کو زائل کر سکیں۔ رازق سنجرانی بتائیں کہ وہ ٹائپ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے کہا ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کے بنا پر کٹیگری ون رہائش الاٹ ہونے کی رعائت ملی۔ چیئرمین سینیٹ ذاتی مفادات کو فرائض کی انجام دہی پر اثر انداز نہ ہونے دینے کا حلف اٹھاتا ہے۔ تصور بھی نہیں جاسکتا کہ چیئرمین سینیٹ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھائی کو سہولت فراہم کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News