
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پرویز الہیٰ کی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں آج بھی ضمانت نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پرویزالہیٰ کے معاون وکیل اور پروسیکیوٹر راجا نوید اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ آج جمع نہ کروایا جاسکا جبکہ پروسیکیوٹرراجانوید نے پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
پروسیکیوٹر راجا نوید نے اپنے موقف میں کہا کہ پولیس ریکارڈ تاحال جمع نہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ پولیس کو کیس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دیتے ہیں، کل پرویزالہیٰ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت رکھ لیتے۔
پرویزالہیٰ کے معاون وکیل نے 14 ستمبر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز ہیں، جمعے کو سماعت رکھ لیتے۔
اے ٹی سی عدالت نے پرویزالہیٰ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News