
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کے حوالے سے وزارتِ قانون نے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
احتساب عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی کا کیسز میں ٹرائل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔
بعدازاں گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News