
بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کا 8 دسمبر کا نوٹیفکیشن پیش کیا، درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کے لیے مہلت کی استدعا کی۔
تحریری حکم نامے میں بتایا گیا کہ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی اور ریمارکس دیے تھے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔
بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔
9 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News