Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود اور زین قریشی سمیت دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب

Now Reading:

شاہ محمود اور زین قریشی سمیت دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب
شاہ محمود

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور زین قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کراچی: الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر اوز اور آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 214 تھرپارکر سے پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کی اپیل پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ زین قریشی کی اپیل پر بھی الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دیگر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کی اپیل پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی اپیل پر بھی ریٹرننگ افسر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

این اے 234 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کی اپیل پر بھی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ این اے 241 سے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے پانچ جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے، تاہم امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے، تاہم اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر