Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

Now Reading:

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج
فہمیدہ مرزا

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

فہمیدہ مرزا کے وکیل نے بتایا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سماعت کے بعد جی ڈی اے کے رہنما حسنین مرزا نے سندھ ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کی جانب سے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے خلاف فیصلہ دیا گیا ہے، تفصیلات ٹریبونل کی طرف سے بعد میں دی جائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک پرائیویٹ بینک کے اعتراض پر یہ فیصلہ دیا گیا ہے، اگر پرائیویٹ بینک حلقے کا ووٹر ہے تو پھر یہ فیصلہ درست ہے، اسٹیٹ بینک نے خط دیا تھا کہ پرائیویٹ بینک کی لائیبلیکٹی ہے لیکن کمپنی پر ہے۔

حسنین مرزا نے کہا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے اعلیٰ عدالت سے اس حوالے سے استدعا کریں گے، پورے سندھ کی عوام غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آنے والی پارٹی کا مقابلہ کریں گے۔

رہنما جی ڈی اے نے مزید کہا کہ پندرہ سال کے دوران صوبے کو بڑا فنڈ ملا لیکن گراؤنڈ پر کوئی کام کیا گیا ہے، میونسپلٹی کا جو کام ہوتا ہے وہ اس طرح سے ہوتے ہوئے نظر آتا ہے، پورے سندھ کا یہی حال ہے کہ سب سے زیادہ حالات خراب نظر آتے ہیں، ہم سے زیادہ بہتر حالات بلوچستان میں نظر آتے ہیں، سندھ کی چار ہزار سال پرانی تاریخ ہے جسکی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر