Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماد اظہر کے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار

Now Reading:

حماد اظہر کے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار
حماد اظہر

لاہور: الیکشن ٹربینل نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

حماد اظہر اور میاں اظہر کے تجویز اور تائید کنندہ نے ٹربیونل کے سامنے پیش ہو کر تصدیق کا عمل مکمل کروایا۔

الیکشن ٹربینل نے پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جلاو گھیراؤ سمیت تمام مقدمات میں اپیل کنندہ کی ضمانتیں منظور ہوئیں، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اسکروٹنی کے لیے پیش نہ ہونے دیا۔

Advertisement

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ آر او نے کسی قانونی جواز کے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ ٹربیونل آراو کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ ریٹرنگ افسر نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے پیش نہ ہونے پر دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر