
پرویزالہیٰ سمیت دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بطور الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر سماعت کی۔
ٹربیونل نے چوہدری پرویزالہیٰ، مونس الہیٰ، ریحانہ ڈار اور روبہ عمر سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ نے این اے،69,64 پی پی 32، 34 گجرات میں امیدوار ہیں، دس مرلہ پلاٹ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
درخواست گزار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے گئے، ایف بی آر گوشواروں میں تمام جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News