Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیاد پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھادیے

Now Reading:

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیاد پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھادیے
سپریم کورٹ

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے، ایسی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہے؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ترجیحی بنیادوں پر صرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہمت پکڑیں، وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے، اس طرح کی پالیسی بنا کر آٸین کی دھجیاں اڑا دی گٸی ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔

Advertisement

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کہہ دیں کہ سابقہ حکومت آٸین سے بالا تر تھی، آٸین ہر چیز سے بالا تر ہے

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کی،جس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر