Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی جو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے، مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے، الیکشن کون لڑے گا کون نہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں، ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے آنے والے درخواست گزار کی اہمیت نہیں، عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔

وکیل مخالف فریق نے کہا کہ عمر اسلم سکروٹنی کے وقت بھی موجود نہیں تھے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کے نو مئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر