
“بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے”
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو چودہ سال قید کا حکم دے دیا گیا، جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا۔
جج محمد بشیر کے فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 1573.72 ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے، فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا، سیٹ کی مالیت پرائیویٹ لگوائے تخمینہ سے کہیں زیادہ تھی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا
واضح رہے کہ ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید کی بامشقت کی سزا سنا دی گئی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں مختصر فیصلہ سنایا تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کیلئے ناہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دونوں پر 787 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News