190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی۔
فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی تیسری بار مؤخر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
