
اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سابق سپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہیں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے ان کو روکا گیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سوال کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا، وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا۔
جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور سینیئر سیاستدان ہیں۔
عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News