پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کا کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو توہین عدالت کے مرتکب قرار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی بار بار گرفتاری پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
