Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف سے روکنے کے فیصلے میں 13 مارچ تک توسیع

Now Reading:

مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف سے روکنے کے فیصلے میں 13 مارچ تک توسیع

مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف سے روکنے کے فیصلے میں 13 مارچ تک توسیع

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف سے روکنے کے فیصلے میں 13 مارچ تک توسیع کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکلاء، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے رابطہ ہوا  وہ آج سپریم کورٹ میں ہے، اس میں اگر ٹائم دیا جائے تو اچھا ہوگا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم نے اٹارنی جنرل کو طلب کیا تھا۔

Advertisement

قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ نئے ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی آج ہوگی، نیا ایڈوکیٹ جنرل پھر اس کیس میں پیش ہونگے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے وکلاء نے کیس کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹس پیش کر سکتے ہیں کہ آئینی عمل کو کیس کا فیصلہ ہونے تک جاری رکھا جائے۔

دوران سماعت بابر اعوان نے دلائل دیے کہ ایک ایسے آفس کا الیکشن ہو رہا ہے جو صدارتی آفس ہے، اس صدارتی آفس کے الیکشن کے لیے 93 نشستیں ابھی مکمل نہیں ہوئیں، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ میرے پاس سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا اختیار نہیں ہے، ہماری نشستوں کو دیگر پارٹیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ ہمارہ الیکشن چیلنج کیا گیا  جا رہا ہے، آئین کے متصادم جا کر، انٹیرم آرڈر کو موڈیفائے کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ لارجر بنچ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر