Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی مختصر تحریری رائے جاری

Now Reading:

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی مختصر تحریری رائے جاری

موجودہ نظام کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی مختصر تحریری رائے جاری کردی۔

صدارتی ریفرنس میں سوال کیا گیا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دینا عدالتی قتل تھا؟ یا سزا دینا منصفانہ تھا؟

لارجر بنچ نے متفقہ رائے میں کہا کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس کی بنیاد پر نہ ہی شواہد کا دوبارہ جائزہ لے سکتی ہے اور نہ ہی فیصلہ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

لارجر بنچ نے رائے دی کہ ہم تفصیلی رائے میں ذوالفقار علی بھٹو ٹرائل میں شفاف ٹرائل اور قانونی طریقہ کار میں آئینی و قانونی خامیوں کی نشاندہی کریں گے۔

صدارتی ریفرنس میں سوال کیا گیا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں درست تھا؟ اس سوال کے جواب میں تحریری رائے دی گئی کہ ہمیں اس معاملے پر معاونت ہی فراہم نہیں کی گئی، اس لیے رائے بھی نہیں دے سکتے۔

Advertisement

صدارتی ریفرنس میں مزید پوچھا گیا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کے فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ اور تمام عدالتوں پر بطور عدالتی نظیر لازم ہے؟ جس پر تحریری رائے میں بتایا گیا کہ  اس سوال میں قانونی نقطہ نہیں اٹھایا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کا فیصلہ غیر شفاف قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے تمام 9 ججز کی متفقہ ہے، ججز قانون کے مطابق ہر شخص کیساتھ یکساں انصاف کے پابند ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی حکومت نے پیپلزپارٹی کی حکومت کا بھیجا گیا ریفرنس واپس نہیں لیا، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے مطابق نہیں تھی، ذوالفقار بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، ان کی سزا کا فیصلہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر