
کےپی میں سینیٹ الیکشن کرانےسےمتعلق اعظم سواتی کی درخواست پرسماعت ملتوی
پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل تین ججوں نے مستقل ججوں کے حیثت سے حلف اٹھا لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ہونے والے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
حلف لینے والوں میں جسٹس فضل سبحان، جسٹسں شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال خان شامل ہیں۔
حلف برداری کی پر وقار تقریب کورٹ نمبر ون میں منعقد کی گئی جس میں پشاور ہائی کورٹ کے تمام ججوں ماتحت عدالتوں کے ججوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ حلف برداری کی تقریب میں پشاور ہائی کور ٹ اور ڈسٹرکٹ بار کابینہ نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چند روز قبل تینوں ججز کی مستقلی کی منظوری دی تھی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کو اس وقت مزید 6 ججوں کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News