
ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم؛ توہین عدالت کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث ان کی آج کی تمام کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔
یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے آج سماعت کرنا تھی، بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News