Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

Now Reading:

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف پر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وکلاء شعیب شاہین اور عمیر بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ارشد داد اور نسیم الرحمٰن دونوں پی ٹی آئی کے ممبران ہیں، ارشد داد اور نسیم الرحمٰن نے 17 جولائی 2020 کو ایک ایگریمنٹ کے بعد کمرشل پلاٹ خریدا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ 29 جولائی 2020 کو جی ایٹ کے اس پلاٹ کے مالک سراج علی نے سی ڈی اے کو ٹرانسفر کا خط لکھا، ان کے خط کے بعد سی ڈی اے نے پلاٹ پی ٹی آئی کے نام الاٹ کر دیا اور 23 مئی 2024 کو اچانک رات سوا گیارہ بجے مجھے پتہ چلا۔

درخواست میں سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

Advertisement

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمر ایوب کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اعتراض دور کرکے نمبر لگوائیں، درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر