Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
زرتاج گل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاؤن گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں، جس پر وکیل اسامہ طارق ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر567 اور 340 میں جواب جمع کرادیئے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سوال کیا کہ دو ہی مقدمات ہیں کیا،دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ وکیل اسامہ طارق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کسی اغواء برائے تاوان، گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا،سب ممبران اسمبلی آرہے ہیں، چھوٹے الزامات ہیں،تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں، آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کریں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر