’’عدالتیں نجی اداروں یا افراد کےخلاف کارروائی کا اختیار نہیں رکھتیں‘‘
لاہور: بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید بنچ میں شامل ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے اور انٹراپارٹی الیکشن کےخلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کررکھے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں پانچ سالہ نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
