
بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات؛ آئندہ سماعت پرپراسکیوٹردلائل کیلئے طلب
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ اگر زندہ رہا تو 10 دن میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ کر دوں گا۔
جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گزشتہ روز کا تحریری آرڈر عدالت میں پیش کر دیا۔
دوران سماعت جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں نے فیصلہ پڑھ لیا 27 جون تک سزا معطلی پر فیصلہ کرنا ہے اگلے جمعہ کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، اگر میں زندہ رہا تو دس دن میں فیصلہ کروں گا میرا جیل ٹرائل ہے کل ممکن نہیں۔
عثمان ریاض ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کل کے لئے سماعت رکھ لیں ہم آج بھی میسر ہیں آج ہی ہمیں سن لیں، جس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر دوسری پارٹی پیش نہ ہوئی تو میں آپ کو سن کر فیصلہ کر دوں گا۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں، اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہو گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
تحریری حکم نامہ
دوران عدت نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 13 جون کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی عدالت پیش کی گئی، ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
حکم نامے کے مطابق خاور مانیکا کے وکیل کے ہائیکورٹ پیش ہونے کی وجہ سے وہ اس فیصلے سے آگاہ ہیں اس کے باوجود آج اس عدالت کے سامنے خاور مانیکا نا ہی ان کے وکیل پیش ہوئے۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے خاور مانیکا اور ان کے وکیل کو نوٹس کیا جاتا ہے 21 جون کو اگر خاور مانیکا یا وکیل پیش نا ہوئے تو دستیاب ریکارڈ پر فیصلہ کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News