 
                                                      بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹادی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ماہ جون میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہ جون 2024 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹائے، چیف جسٹس عامر فاروق ماہ جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے۔
ماہ جون میں چیف جسٹس عامر فاروق نے 471 کیس نمٹائے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 162، جسٹس بابر ستار نے 83 اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 81 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69 جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 57، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 44 کیس نمٹائے۔
واضح رہے کہ رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 