Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار؛ رہائی کی درخواست نمٹادی گئی

Now Reading:

صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار؛ رہائی کی درخواست نمٹادی گئی
صنم جاوید

صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار؛ رہائی کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹٰی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں، وہ اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے استفسار کیا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی۔

Advertisement

وکیل میاں اشفاق نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
9 مئی اور توشہ خانہ کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں برقرار
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر