پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس ثمن رفعت نے استفسار کیا کہ پہلے بھی اسی طرح کی درخواست زیر سماعت تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے ہماری وہ درخواست منظور کی ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے وکیل سے استفسار کیا کہ آج کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ شعیب شاہین نے کہا کہ پریس کلب کے باہر پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہو گا، ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت تو کل تک کیلئے نوٹس کر سکتی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
