 
                                                      غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی گئی
لاہور ہائی کورٹ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کو واپس بھجوا دی۔
جسٹس فیصل زمان نے لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
جسٹس فیصل زمان نے کیس دوسرے بنچ میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس شاید کریم سماعت کررہے ہیں مناسب ہے کہ یہ پٹیشن بھی ادھر ہی مقرر ہو۔
درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، صرف 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالت لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 