 
                                                      لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالہٰی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چوہدری پرویز الہیٰ اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکاء نے ایف آئی اے کا جواب عدالت میں جمع کرایا اور پرویز الہیٰ اور اہل خانہ کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے دلائل دیے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ، زارا الہیٰ اور راسخ الہیٰ کا کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی اور ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الہیٰ اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 