Advertisement
Advertisement
Advertisement

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

Now Reading:

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

‏ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے بانی پی ٹی آئی کی نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس بند کرنے کی منظوری کا ریکارڈ فراہمی اور کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس زیرسماعت ہے، بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، نیب نے ابتدائی طور پر 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا، عدالت نے دیگر چھ کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔

وکیل نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، نیب کے مطابق این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈزز کی رقم ضبط کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا این سی اے کے طرف سے رقم براہ راست پاکستان بھیجی گئی؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ نہیں، این سی اے نے وہ رقم ڈی فریز کر دی اور ملک ریاض اور انکی فیملی کو دیدی پھر انہوں نے خود وہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں بھیجی۔

Advertisement

‏ وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ کیلئے زمین تحفے میں دی، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ یہ یونیورسٹی کہاں ہے؟ وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی جہلم کے قریب ہے اور فنکشنل ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یونیورسٹی فنکشنل ہے؟ وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ جی بالکل۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے وکیل سے پوچھا کہ برطانیہ کی طرف سے رقم ملک ریاض اور فیملی کو واپس کر دی گئی؟ رقم پاکستان کس کی جانب سے پاکستان بھیجی گئی؟ وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ رقم واپس کر دی گئی اور ملک ریاض فیملی کی طرف سے بھیجی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس فعال ہے یہ گھوسٹ پراجیکٹ نہیں ہے، 458 کنال زمین پہلے ملک ریاض کی ملکیت تھی اب یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے، عدالت نے کہا کہ میرے پاس کیس ہے یہ رجسٹرڈ تو نہیں، جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلوم کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کو بتاؤں گا۔

بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے وکیل سلمان صفدر سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے اگر تاخیری حربے استعمال کیے تو ٹرائل کورٹ کو فیصلہ دینے سے روکنے کا حکم واپس لے کر جلد از جلد فیصلہ دینے کا آرڈر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
9 مئی اور توشہ خانہ کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں برقرار
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر