Advertisement
Advertisement
Advertisement

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

Now Reading:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز ایڈوکیٹ عدالت پیش نہیں ہوسکے، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ایڈیشنل سی ایم کی کاپی دے دیں، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس ریکارڈ کے حوالے سے عدالت نے کوئی بھی آرڈر نہیں کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر