’’عدالتیں نجی اداروں یا افراد کےخلاف کارروائی کا اختیار نہیں رکھتیں‘‘
لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہوئیکورٹ میں ہوئی، جسٹس فیصل زمان خان نے بطور اعتراض درخواست پر سماعت کی۔
درخواستگزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
درخواستگزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا، عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔
بعدازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
